15 نومبر 2026 - 14:17
1 | آپ مغربی ایشیا میں ایک معجزہ دیکھ رہے ہیں!

ایران کو زیادہ سے زیادہ پابندیوں، معاشی ناکہ بندی، شدید افراطِ زر، معاشی عدم اطمینان اور ہتھیاروں کی خریداری پر پابندی جیسے مسائل کا سامنا تھا۔ اس ملک کو صرف دیسی ہتھیاروں پر دفاعی انحصار کرنا پڑ رہا تھا اور اسی حال میں امریکی-صہیونی جارحیت کا نشانہ بنا۔/ وہ کونسا ملک ہوگا جو ان پانچ ناقابل برداشت مسائل کے ہوتے ہوئے اپنا دفاع کر سکے اور دشمن کے ساتھ جنگ لڑ سکے؟

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ انقلابِ اسلامی کے رہبرِ معظم آیت اللہ امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے اس سال 9 اپریل کے پیغام میں لکھا: "ہم ایران کے جنوبی ہمسایوں سے کہتے ہیں کہ آپ ایک معجزہ دیکھ رہے ہیں۔"

آیت اللہ جوادی آملی نے حال ہی میں فرمایا: "کیا ہم نے کبھی سوچا تھا کہ ایسا دن آئے گا جب ہم دو سپر پاوروں کو کچل دیں گے؟ کیا ہم نے سوچا تھا؟ کیا دنیا نے سوچا تھا؟ کیا خود اُنہوں نے سوچا تھا؟ ہم وہاں پہنچ گئے کہ دو بڑی [فوجی] طاقتو نے حملہ کیا اور ایران کھڑا رہا اور وہ پیچھے رہ گئے۔ کیا یہ معجزہ نہیں ہے؟ کیا معجزہ صرف یہ ہے کہ کوئی پتھر بولنا شروع کرے؟"

شاید ابتدائی اور تنقیدی نگاہ میں ہم معجزے کے دعوے کو وہم سمجھیں اور اس سے خود ستائی (اور اپنی تعریف خود) کا تاثر لیں، چنانچہ اسے سمجھنے کی ضرورت ہے اور سمجھنے کے لئے دلیل و ثبوت لانے  کی ضرورت ہے۔

معجزے جیسی، اس جنگ کے منظر کا ادراک تین شرطوں سے مشروط ہے یا اس کے ادراک کے تین پیشگی تقاضے ہیں:

1۔ ایران کی معاصر تاریخ پر عبور

پہلا تقاضا یہ ہے کہ قاری اور محقق کو ایران کی معاصر تاریخ پر مکمل عبور حاصل ہو۔ کیونکہ ایران کی معاصر تاریخ پر عبور کے بغیر انقلابِ اسلامی اور اس جنگ کے نتائج کا اندازہ لگانا مشکل ہوگا۔ ایرانیوں کے وہ تلخ اور ذلت آمیز تجربات، ملک کی بار بار تقسیم، استعماری معاہدوں، بار بار قبضوں، کیپیٹولیشن (Capitulation = امریکیوں کو سفارتی استثنیٰ دینا) اور فوجی بغاوتوں کا ایک طویل سلسلہ، جو انقلابِ اسلامی کی کامیابی کے ساتھ ختم یا غیر مؤّثر ہؤا۔ وہ دن گذر گئے جب ایران بڑی طاقتوں کے درمیان سودے بازیوں کا موضوع بنا رہتا تھا۔

2۔ ایران پر کس حال میں جارحیت ہوئی؟

دوسرا تقاضا اس بات کا ادراک ہے کہ ایران کن حالات میں جارحیت کا نشانہ بنا۔ اس مسئلے کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے۔

ایران کو زیادہ سے زیادہ پابندیوں، معاشی ناکہ بندی، شدید افراطِ زر، معاشی عدم اطمینان اور ہتھیاروں کی خریداری پر پابندی جیسے مسائل کا سامنا تھا۔ اس ملک کو صرف دیسی ہتھیاروں پر دفاعی انحصار کرنا پڑ رہا تھا اور اسی حال میں امریکی-صہیونی جارحیت کا نشانہ بنا۔

وہ کونسا ملک ہوگا جو ان پانچ ناقابل برداشت مسائل کے ہوتے ہوئے اپنا دفاع کر سکے اور دشمن کے ساتھ جنگ لڑ سکے؟

دنیا کے کس تیسرے درجے کی طاقت کو آپ جانتے ہیں جس نے دنیا کی دو سب سے بڑی فوجی ٹیکنالوجی سے لیس دیو ہیکل قوتوں کو دیسی ہتھیاروں سے شکست دی ہو اور انہيں اپنی جگہ بٹھا دیا ہو؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: عبداللہ گنجی، صحافی

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha